تہران میں سوئیزرلینڈ کے صدر کا باقاعدہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں سوئیزرلینڈ کے صدرکا باقاعدہ طور پر استقبال کیا سوئیزر لینڈ کے صدر ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ کل رات ایران کے تین روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں سوئیزرلینڈ کے صدرکا باقاعدہ طور پر استقبال کیا سوئیزر لینڈ کے صدر ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ کل رات ایران کے تین روزہ دورے پر تہران  پہنچے ہیں۔

جہاں مہرآباد ایئرپورٹ پر ان کا ایران کے وزیر  صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ  نے استقبال کیا۔ سوئیزرلینڈ کے صدر کا سعد آباد محل میں ایرانی صدر حسن روحانی آج صبح  باقاعدہ استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق سوئیزرلینڈ کے صدر تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سوئیزرلینڈ کے صدر تہران یونیورسٹی کے طلباء کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ سوئیزر لینڈ کے صدر تین روزہ دورے کے دوران ایران اور سوئیزرلینڈ کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

News Code 1862132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =