صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ سوئیز رلینڈ کے دارالحکومت برن پنہچ گئے ہیں جہاں سوئیزرلینڈ کے صدر ایلن بوریس نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ سوئیزرلینڈ کے دارالحکومت  برن پہنچ گئے ہیں  جہاں سوئیزرلینڈ کے صدر ایلن بوریس نے زریچ بین الاقوامی ايئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔صدر حسن روحانی سوئیزرلینڈ کے صدر سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی صدر سوئيزر لنیڈ میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ اور ہاؤسنگ کے وزیر عباس آخوندی، وزیر خزانہ مسعود کرباسیان، وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی، ایران کی سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر ولی اللہ سیف بھی اس سفر میں صدر روحانی کے ہمراہ ہیں۔ صدر روحانی کل سہ پہر کو سوئیزر لینڈ سے آسٹریا کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

News Code 1881902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =