سوئیزرلینڈ کے صدر کل تہران کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی دعوت پر سوئیزرلینڈ کے صدر ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ کل تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں صدر کے اطلاع رسانی کے معاون پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی کی دعوت پر سوئیزرلینڈ کے صدر یوہان اشنایڈر آمان ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ  کل تہران کا دورہ کریں گے۔اسماعیلی نے کہا کہ سوئیزرلینڈ کے صدر اس سفر میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر ایرانی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور گذشتہ معاہدون کو فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کے امور پر غور کیا جائے گا۔

 

News Code 1862089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =