18 اپریل، 2016، 1:51 PM

جنوبی کوریا کی صدر یکم مئی کو تہران کا دورہ کریں گی

جنوبی کوریا کی صدر یکم مئی کو تہران کا دورہ کریں گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر جنوبی کوریا کی صدر یکم مئي کو تہران کا دورہ کریں گی۔

صدارتی دفتر کے ڈپٹی میڈیا انچارج پرویز اسماعیلی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر جنوبی کوریا کی صدر  "محترمہ پیرک گئون ھی"  یکم مئي کو تہران کا تین روزہ دورہ کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی کابینہ کے بعض وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ پرویز اسماعیلی  نے کہا کہ اس سفر میں دونوں ممالک کے حکام باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ اسماعیلی نے کہا کہ انرجی، بیمہ۔ بینک ، صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں پر غور کیا جائے گا۔

News ID 1863396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha