مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ دہشت گردی پرسیاست نہیں چلے گی نہ ہی ملک میں دہشت گردی کے طرفداروں کوعوامی حمایت مل سکتی ہے دہشت گردی پاکستان کے ساتھ روابط کو استوار کرنے میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ اس سلسلے میں قانون اپنا کام کررہا ہے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کواستوارکرنے میں بھی دہشت گردی ہی آڑے آتی ہے لہذا پاکستان کوٹھوس اقدامات کرنے ہوں گےاپوزیشن دہشگردی پر بھی اب سیاست کرنے نکلی ہے لیکن موجودہ حکومت ملک کی سلامتی کودیکھتے ہوئے اس معاملے پر سیاست سے دور رہے گی،ملک میں دہشت گردی کو پنپنے نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی دہشت گردوں کے لیے کوئی چھوٹ دی جا سکتی ہے،کوئی بھی مہذب قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرسکتی۔
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ دہشت گردی پرسیاست نہیں چلے گی نہ ہی ملک میں دہشت گردی کے طرفداروں کوعوامی حمایت مل سکتی ہے دہشت گردی پاکستان کے ساتھ روابط کو استوار کرنے میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
News ID 1862469
آپ کا تبصرہ