مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا جن ینگ نے ایک پریس بریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور چین اس کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق چین روس سمیت تمام ممالک کے ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد عالمی سلامتی کو یقینی بنانا ہو۔ جہاں تک شام میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر روس کے حملوں کا سوال ہے تو چین روس کی حمایت کر چکا ہے اور اس جانب توجہ دلا چکا ہے کہ روس شام کے حکام کی درخواست پر یہ آپریشن کر رہا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا جن ینگ نے ایک پریس بریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور چین اس کی حمایت کرتا ہے۔
News ID 1860068
آپ کا تبصرہ