مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو میں فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں پیش آیا۔ جہاں ایک حملہ آور نے فیملی پلاننگ سینٹر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو حملہ آور نے فائر کھول دیے۔ جس سے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولس ترجمان کے مطا بق حملہ آور نے 5 گھنٹے تک میڈیکل سینٹر کے عملے اور مریضوں کو یرغمال بنائے رکھا، اس دوران پولیس حکام حملہ آور کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ جس کے بعد اس نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دی۔ پولیس حکام اور شہر کے میئر کا کہنا تھا فیملی پلاننگ سینٹر پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ اس سلسلے میں ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859910
آپ کا تبصرہ