مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نسلی تعصب کے واقعات کو روکنے کیلئے امریکی پولیس اہلکاروں کو جدید آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں افریقی نژاد امریکیوں کی ہلاکت کے بعد کشیدگی کم کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں جدید آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔
شکاگو کے میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شکاگو میں گشت کرنے والی پولیس کی ہر گاڑی میں ٹیزر گن ضرور موجود ہو گی، پولیس کو یہ سیکھنا ہو گا کہ طاقت کا استعمال کس وقت کرنا چاہیے اور کس وقت نہیں۔
میئر نے مزید بتایا کہ پولیس کو ہتھیار کا بے دریغ استعمال کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی،پولیس اہلکاروں کو ہتھیار فراہم کئے گئے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں آپ تربیت یافتہ ہیں اور طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اہلکاروں کو 1400 ٹیزز گن فراہم کرے گا۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک شکاگو کے 15 فیصد اہلکاروں کو اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ کسی واقع کو تشدد کے بغیر کیسے روکا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کے رواں سال کے آغاز میں انٹرنیٹ پر سیاہ فام لڑکے لیکون میکڈونلڈ پر پولیس کی جانب سےکی گئی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد عوام نے احتجاج کیا تھا اور شہر کے میئر پولیس کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکہ میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ میں نسلی تعصب کے واقعات کو روکنے کیلئے امریکی پولیس اہلکاروں کو جدید آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
News ID 1860712
آپ کا تبصرہ