12 نومبر، 2015، 7:55 PM

روس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے معمولاتِ زندگی درہم برہم

روس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے معمولاتِ زندگی درہم برہم

روس کے شہر سوچی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شہر سوچی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔ اولمپک سٹی سُوچی میں، شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سڑکیں، شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں، سیلابی پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ خراب موسم اور بارش کے باعث روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی کھیلوں کے سربراہوں سے مبینہ ڈوپنگ کے معاملہ پر ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔

News ID 1859532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha