15 اکتوبر، 2015، 11:58 AM

راولپنڈی میں 5 وہابی دہشت گرد اور ایک پولیس انسپکٹرہلاک

راولپنڈی میں 5 وہابی دہشت گرد اور ایک پولیس انسپکٹرہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی کےدھمیال بیس کے قریب خفیہ اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے پاکستان میں وہابی مدارس وہابی دہشت گردی کے فروغ کے اصلی مراکز ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کےدھمیال بیس کے قریب خفیہ اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے پاکستان میں وہابی مدارس وہابی  دہشت گردی کے فروغ کے اصلی مراکز ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال بیس میں جوڑیاں کے مقام پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو وہابی دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کے ساتھ مقابلے میں 5 وہابی  دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق وہابی دہشت گردوں میں سے ایک خاتون خود کش حملہ آور کی شناخت ملکہ جب کہ دوسرے خود کش حملہ آور کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور محرم الحرام کے موقع پر راولپنڈی میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پولیس انسپکٹر ارشاد بھی جاں بحق ہوگیا جب کہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد کر لی گئی جب کہ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔

News ID 1858874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha