مہر خبررساں ایجنسی نےافغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے علاقہ کتیامیں افغان خفیہ ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئےایک ٹرک سے ساڑھے 12ٹن بارود برآمد کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی کی کارروائی کے دوران ٹرک سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جسے ٹرک میں موجود لکڑیوں کے نیچے چھپایا گیا تھا ۔افغان خفیہ ایجنسی نے اطلاع پر ٹرک کو روکا جس میں لکڑیاں بھری ہوئی تھیں تاہم مزید تلاشی لینے پر لکڑیوں کے نیچے چھپایا گیا 12ٹن بارود بھی برآمد ہوا جسے تحویل میں لیکر ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈرائیورکو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
افغانستان کے علاقہ کتیامیں افغان خفیہ ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئےایک ٹرک سے ساڑھے 12ٹن بارود برآمد کر لیا ہے۔
News ID 1862022
آپ کا تبصرہ