مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی نائیجیریا میں بم دھماکے اور پرتشدد واقعاتمیں 117 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی نائیجیریا میں ایک بم حملے کے نتیجے میں کم ازکم20 افراد مارے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ممکنہ طور پر اس پرتشدد کارروائی میں بوکو حرام دہشت گرد ملوث ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان تازہ پرتشدد کارورائیوں میں مجموعی طور پر 117 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ کسی گروہ نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
شمالی نائیجیریا میں بم دھماکے اور پرتشدد واقعاتمیں 117 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1858401
آپ کا تبصرہ