14 جولائی، 2015، 4:14 PM

معاہدے کے مطابق ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی

معاہدے کے مطابق ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ ویانا میں جامع معاہدے تک پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5  کے درمیان ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے سمجھوتے میں ایران کی تمام ریڈ لائنوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔ ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سخت محنت کام آگئی اور ایران کا عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

News ID 1856608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha