مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا معاہدے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کے لئےسکیورٹی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتہ منعقد ہوگا۔
اقوام متحدہ کے ایک سفارتکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ سکویرٹی کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ ہوگی جس کے بعد ایران کے خلاف تمام عائد پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ بدھ کے دن قرارداد کا مسودہ سکویرٹی کونسل میں پیش کرےگا۔
آپ کا تبصرہ