18 جنوری، 2016، 2:14 PM

عراقی وزیر اعظم کی ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر مبارک باد

عراقی وزیر اعظم کی ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر مبارک باد

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے کا امن و ثبات مزید ضبوط و مستحکم ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے کا امن و ثبات مزید ضبوط و مستحکم ہوگا۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق عراقی حکومت اور عوام ، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمہ پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارباد پیش کرتے ہیں ۔ عراقی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں مزید امن و استحکام  اور علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں توسیع اور فروغ اور خوشحالی کا باعث بنےگا۔

News ID 1861151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha