22 مئی، 2016، 2:40 PM

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمتی عمل میں اعتماد کا فقدان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمتی عمل میں اعتماد کا فقدان

پاکستان میں افغانستان کے سفیرعمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی مدد کے بغیر حزب اسلامی سے مذاکرات کئے اور دو ماہ میں معاہدے پر پہنچ گئے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور مفاہمتی عمل میں اعتماد کا فقدان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان کے سفیرعمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی مدد کے بغیر حزب اسلامی سے مذاکرات کئے اور دو ماہ میں معاہدے پر پہنچ گئے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور مفاہمتی عمل میں اعتماد کا فقدان ہے۔  پاک افغان دوطرفہ مذاکرات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان ابھی تک اپنے مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری پر انحصار کرتا ہے، عمر زاخیل وال نے انکشاف کیا کہ سفیر بننے سے قبل انہوں نے پاکستان کے خفیہ دورے میں حزب اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور خفیہ طریقہ سے حزب اسلامی کے رہنماؤں کو کابل لیکر گئے، اگر پاکستان طالبان کیساتھ براہ راست بات چیت میں افغانستان کو نظرانداز کرتا ہے تو پھر شکوک و شبہات بڑھیں گے۔

News ID 1864194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha