16 جولائی، 2015، 12:43 AM

ایٹمی معاہدے کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان افسوسناک

ایٹمی معاہدے کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان افسوسناک

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ماڈلن البرائٹ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو غلط اور افسوسناک قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایم ایس این بی سی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ماڈلن البرائٹ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو غلط اور افسوسناک قراردیا ہے۔

البرائٹ نے کہا کہ یہ معاہدہ تاریخی معاہدہ ہے اور اس سے بہت سے تاریخی مواقع فراہم ہوئے ہیں یہ معاہدہ  ایران کے ساتھ  امریکہ کی 1979 سے لیکر اب تک کی کشیدگی میں تبدیلی  کا باعث بنےگا۔ البرائٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ نے تمام حربے آزما لئے ہیں اور اب مذاکرات کے علاوہ کوئی بہتر راستہ موجود نہیں ہے۔

News ID 1856647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha