20 جولائی، 2015، 2:36 PM

امریکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ

امریکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ

امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹرنے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم یوری طرح برقرارہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹرنے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم یوری طرح برقرارہے۔

تل ابیب میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے خطے میں خطرے اور عدم استحکام کا اہم عنصر ختم ہوگیا ہے۔ اس  نے کہا کہ انھیں ااس معاہدے پر اسرائیلی سوچ بدلنے کی امید نہیں ہے تاہم وہ اسرائیل کو اس بات کا یقین دلائیں گے کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم یوری طرح برقرارہے۔

واضح رہے کہ ایران اور6 عالمی قوتوں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، جین اور جرمنی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے مطابق ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرے گا جس کے عوض اس کے خلاف پابندیوں کو ختم کردیاجائے گا۔

News ID 1856739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha