مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عظیم ریلیاں نکالی جارہی ہیں صدر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران کی عظيم ریلی میں شرکت کی ہے ریلیوں میں عوام نے امریکہ، اسرائیل اور آل سعود سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ ایران کے دارالحکومت سمیت 770 شہروں میں عالمی یوم قدس کے موقع پرعظیم ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ایرانی عوام آج فلسطینی عوام اور یمن کے بےدفاع عوام کی حمایت میں سراپا احتجاج ہیں اور امریکہ، اسرائيل اور آل سعود کے خلاف نعرے لگارہے ہیں ۔ آج امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور آل سعود مردہ باد سے ایران کی فضائيں گونج رہی ہیں۔
عالمی یوم قدس کے موقع پر عظيم ریلیوں کی خبریں نشر کرنے کے لئے 100 غیر ملکی اور 800 ملکی نامہ نگار موجود ہیں ۔ شدید گرمی کے باوجود ایرانی عوام نے اسلامی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی اور یمنی عوام کی بھر پور حمایت کا عملی طور پر اعلان کیا ہے۔ آج دوسرے اسلامی ممالک میں بھی فلسطینی اور یمنی عوام کی حمایت اور اسرائیل و سعودی عرب کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ