مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ قومی جوش و ولولے کے ساتھ منائی جارہی ہے قم المقدس میں بھی عظیم ریلی نکالی گئی جس میں مراجع عظآم، علماء اور عرام نےبھر پور شرکت کی۔
قم المقدس ميں صبح 9 بجے ریلی کا مطہری اسکوائر سے آغاز ہوا ، ریلی اراک روڈ سے پل حجتہ اور ارم روڈ سے گزرتے ہوئےحرم مطہر میں اختتام پذير ہوئی سردی کے باوجود عوام نے بھر پور شرکت کی ۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری ہمدانی ، آیت اللہ سید محمود شاہرودی اور آیت اللہ جوادی آملی نے ریلی میں شرکت کی اس کے علاوہ علماء ،فضلاء اور طلاب نے بھی ریلی میں بھر پور شرکت ۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ ، اسرائیل ، آل سعود کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیں آج امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں ۔ ایرانی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ بصیرت کے ساتھ انقلاب اسلامی کی حفاظت کررہے ہیں اور انقلاب کی حفاظت میں وہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ