17 جون، 2015، 11:00 AM

امریکہ کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار

امریکہ کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے  پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف امریکہ بلکہ خطے کے لئے بھی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قابو میں رکھا جائے اور فریقین معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیں۔

News ID 1855923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha