مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے 17 سیاسی جماعتوں سمیت 268 امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ 7 اضلاع میں 1143 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 6 لاکھ 68 ہزار 364 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
News ID 1855669
آپ کا تبصرہ