مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے کل نیویارک روانہ ہوں گے۔
صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ مختلف ممالک کے صدور اور اعلی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ،علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ صدر روحانی امریکہ میں مقیم ایرانیوں، آسمانی ادیان کے ماننے والوں اور اہم بین الاقوامی ٹی وی چینلوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ