27 مارچ، 2014، 5:32 PM

پاکستان قومی اسمبلی

سعودی عرب کی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد پر واک آؤٹ /سعودی امداد سے کبھی مجاہد اور کبھی دہشت گرد بنے

سعودی عرب کی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد پر واک آؤٹ /سعودی امداد سے کبھی مجاہد اور کبھی دہشت گرد بنے

مہر نیوز/ 27 مارچ / 2014 ء : پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے سعودی عرب کی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد اور شیخ رشید کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے معاملے پرقومی اسمبلی میں احتجاج کے بعد اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے سعودی عرب کی  ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد اور شیخ رشید کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے معاملے پرقومی اسمبلی میں احتجاج کے بعد اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سعودی امداد پر بات کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر نےانہیں بولنے کی اجازت نہیں دی، جس پر پیپلز پارٹی کے ارکان کھڑے ہوگئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کسی مقصد کے بغیر پیسے نہیں دیتا۔ سعودی عرب کے پیسے سےعالمی سطح پر شیعہ سنی لڑائی کرائی جا رہی ہے، 1980 کی دہائی میں ہم نے یہی پیسے لے کر مجاہدین بنائے اور 2001 میں انہی مجاہدین کو دہشتگرد قرار دے دیا۔ عوام کا حق ہے کہ وہ پوچھےاس تحفے کی کیا قیمت ادا کرنی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جو سلوک ان کے ساتھ ہوا، ایسا ہی سلوک حکمرانوں کے ساتھ بھی ایک نہ ایک دن ضرور ہوگا۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن ارکان اجلاس کا واک آؤٹ کرتے ہوئے باہر چلے گئے۔

News ID 1834567

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha