25 مارچ، 2014، 9:11 PM

یوکرائن

یوکرائن کی پارلیمنٹ نے یوکرائن کے وزیر دفاع کو برطرف کردیا

مہر نیوز/ 25 مارچ / 2014 ء : یوکرائن کی پارلیمنٹ نے کریمیا سے فوج نکالنے کے معاملے پر وزیر دفاع ایگر ٹینیوک کو برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کی پارلیمنٹ نے کریمیا سے فوج نکالنے کے معاملے پر وزیر دفاع ایگر ٹینیوک کو برطرف کردیا ہے۔ اطلاعاتکے مطابق یوکرائن کے کریمیا میں تعینات فوجی کمانڈر نے کریمیا کے معاملے پر اعلیٰ قیادت اور وزیردفاع کی غیر یقینی کیفیت اور پریشانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد یوکرائنی پارلیمنٹ نے اپنے ہی وزیردفاع کو فارغ کرنے کیلئے ایوان میں ووٹنگ کرائی۔ پارلیمنٹ میں وزیردفاع کو برطرف کرنے کا معاملہ آیا تو 450 کے ایوان میں 228 ارکان نے وزیردفاع ایگر ٹینیوک کو برطرف کرنے کی حمایت کی۔ دوسری جانب اراکین نے نگراں وزیر دفاع کیلئے لیفٹیننٹ جنرل مکھیلو کووال کا نام منظوری کیلئے نگراں صدر الیگزنڈر ٹرچنوو کو ارسال کردیا ہے۔واضح رہے کہ کریمیا کے عوام نے ریفرنڈم کے بعد روس سے الحاق کرلیا جس کے بعد روس اور مغربی ممالک میں کشیدگی کا آغاز ہوگیا ہے۔

News ID 1834508

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha