20 دسمبر، 2013، 8:48 PM

پاکستان

کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں دو افراد ہلاک

کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں دو افراد ہلاک

مہر نیوز/20 دسمبر /2013ء: پاکستان کے شہر کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق  پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود میں شاہ ژوب ہوٹل کے قریب موچکو تھانے کے ایس ایچ او شفیق تنولی کی گاڑی کو انکے گھر کے قریب دو نمبر چوک پر جمعہ کی شام بم حملے کا نشانہ بنایا گیا،بم حملے میں انکا گھر بھی متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک موصولہ اطلاعت کے مطابق دو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

News ID 1831501

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha