14 جولائی، 2013، 10:57 AM

شمالی آئرلینڈ

شمالی آئرلینڈ میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری

شمالی آئرلینڈ میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری

مہر نیوز/14 جولائی/2013ء: شمالی آئرلینڈ میں اورنج ڈے پریڈ کے دوسرے روز بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں اورنج ڈے پریڈ کے دوسرے روز بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں۔ آئرلینڈ میں مظاہرین کے ایک گروپ کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پولیس پرپیٹرول بم ، پتھر اور بوتلیں پھینکیں، کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی ،پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا ۔مظاہروں کے دوران 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ پروٹیسٹنٹ اور کیتھولک گروپوں کے درمیان1998 سے ہر سال اورنج ڈے پریڈ کے موقع پرجھڑپیں ہوتی ہیں۔

News ID 1824927

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha