10 اپریل، 2013، 12:27 PM

تیونس

تیونس کے عوام نے قطر کے پرچم کو آگ لگا دی

تیونس کے عوام نے قطر کے پرچم کو آگ لگا دی

مہر نیوز/10 اپریل /2013ء: تیونس کے عوام نے شامی حکومت، شامی عوام اور شامی فوج کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کرتے ہوئے قطر کے امریکہ نواز منحوس بادشاہ کے خلاف شدید نعرے لگائے اور قطر کے پرچم کو نذر آتش کردیا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے عوام نے شامی حکومت، شامی عوام اور شامی فوج کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کرتے ہوئے قطر کے امریکہ نواز منحوس بادشاہ کے خلاف شدید نعرے لگائے اور قطر کے پرچم کو نذر آتش کردیا۔ تیونس کے عوام نے شام میں القاعدہ دہشت گردوں کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے القاعدہ کو امریکی دہشت گرد تنظیم قراردیا ہے۔ مظاہرین نے شام کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور شام میں امریکہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ادھر یمن میں بھی عوام نے شامی حکومت اور شامی عوام کی حمایت میں مظہرہ کیا ہے اور سعودی عرب اور قطر کی عرب عوام کے خلاف معاندانہ سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔

News Code 1819813

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha