مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان حکومت نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے آج تین بجے تک آخری ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد حکومت نے مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی میں چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر فاروق ستار، خورشید شاہ اور افراسیاب خٹک شامل ہیں۔
مہر نیوز-17جنوری 2013ء:پاکستان حکومت نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
News ID 1793411
آپ کا تبصرہ