28 دسمبر، 2012، 10:33 AM

بحری فوجی مشقیں

ولایت 91 نامی فوجی مشقوں کا " یا حسین (ع) " کے نام سے آغاز

ولایت 91 نامی فوجی مشقوں کا " یا حسین (ع) " کے نام سے آغاز

مہر نیوز/ 28 دسمبر/ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے خلیج فارس، خلیج عمان اور بحر ہند کے شمال میں ولایت 91 نامی بحری فوجی مشقوں کا " یا حسین (ع) " کی رمز کے ساتھ آغازکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے خلیج فارس، خلیج عمان اور بحر ہند کےشمال میں ولایت 91 نامی بحری فوجی مشقوں کا " یا حسین (ع) " کی رمز کے ساتھ آغازکردیا ہے۔ ان فوجی مشقوں میں ایرانی آبدوزیں ، جنگي کشتیاں ، میزائل فائرکرنے والی بڑي اور چھوٹی کشتیاں اور ایران کے ساختہ ڈرون طیارے حصہ لیں گے۔ ان مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کا بھی تجربہ کیا جائے گا  یہ مشقیں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے کی جارہی ہیں ولایت 91 نامی جنگي بحری مشقوں میں الیکٹرانک جنگ کا تجربہ بھی کیا جائے گا اور ان مشقوں میں ایران کے بغیر پائلٹ کے طیاروں سے بھی استفادہ کیا جائےگا۔

News ID 1777559

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha