29 اکتوبر، 2012، 4:53 PM

فارن پالیسی

ایران اقتصادی اور فوجی دباؤ کے سامنے ہر گزسر تسلیم خم نہیں کرےگا

ایران اقتصادی اور فوجی دباؤ کے سامنے ہر گزسر تسلیم خم نہیں کرےگا

مہر نیوز/ 29 اکتوبر2012ء: امریکہ کے فارن پالیسی میگزین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران ، مغربی ممالک کے اقتصادی اور فوجی دباؤ کے سامنے ہر گز سرتسلیم خم نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فارن پالیسی میگزین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران، مغربی ممالک کے اقتصادی اور فوجی دباؤ کے سامنے ہر گز سرتسلیم خم  نہیں کرےگا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کو ایٹمی پروگرام سے منصرف کرنے کے دو ہی راستے تھے ایک اقتصادی پابندیاں اور دوسرا فوجی کارروائی کی دھمکی ، لیکن ایران نے مذکورہ دونوں دباؤ رد کردیئے ہیں، رپورٹ کے مطابق اگر انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے توکیا ایسی صورت میں ایران ہمارے مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کردےگا؟ رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں راستوں سے ایرانی قوم میں مغربی ممالک کے بارے میں عدم اعتماد میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور اس قسم کے جبری راہ حل سے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔ اورایران ،مغربی ممالک کے غیر منطقی مطالبات اور دباؤ کےسامنےسر تسلیم خم نہیں کرےگا۔

News ID 1731558

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha