24 اپریل، 2012، 11:23 AM

امریکی وزیر دفاع

امریکی جاسوس طیارے کے کوڈ کی رمزگشائی ایران کے لئے ممکن نہیں

امریکی جاسوس طیارے کے کوڈ کی رمزگشائی  ایران  کے لئے ممکن نہیں

مہر نیوز- 24 اپریل 2012ء: ايراني انجينئرز اورماہرين نے امريکي ڈورن طيارے کی اطلاعات حاصل کرنے کے بعد جاسوس طیارے کی نقل تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی وزير دفاع نے اس اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناممکن قراردیا ہے البتہ امریکی ڈرون طیارے کو بحفاظت بٹھانے والے ایرانی ماہرین اس کی نقل بنانے پر بھی قادر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ نے امریکہ کے پکڑے گئے ڈرون طیارے کی 4 مزيد کوڈز کو فاش کرتے ہوئے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران نے امریکی ڈرون طیارے کی نقل پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ امريکي وزير دفاع ليون پنٹيا نے کولمبيا کے دورے پرجاتے ہوئے طيارے ميں صحافيوں سے گفتگو ميں کہاکہ ايران کے پاس ڈرون طيارے بنانے کي صلاحيت موجود نہيں ہے.ان کا کہناتھاکہ پينٹاگان کاڈرون طياروں کا پروگرام خفيہ ہے،اس کي تفيصلات نہيں بتائي جا سکتيں. واضح رہے کہ ایرانی ماہرین نے حال ہی میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو ماہرانہ ٹیکنیک کے ذریعہ معمولی نقصان کے ساتھ زمین پر بٹھا لیا تھا اور اب یہ امریکی  ڈرون طیارہ ایران کے اختیار میں ہے اور ایرانی ماہرین نے اس کی تمام تفصیلات اور کوڈ حاصل کرلئے ہیں۔ ایرانی سپاہ کی فضآئیہ کے سربراہ کے مطابق ایرانی ماہرین کو ڈرون حملے میں استعمال امریکہ کی 70 سالہ پیشرفتہ ٹیکنالوجی پر مکمل تسلط حاصل ہے ہم نے جس طرح اس بحفاظت زمین پر بٹھایا ہے اسی طرح اس میں استعمال ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور اب ہم نے اس پر کام شروع کردیا ہے امریکی وزير دفاع نے کہا کہ امریکہ کو لاطینی امریکی ممالک ونزوؤئلا ، کیوبا، اکواڈور، چلی اوربولیویا کے ساتھ ایران کے بڑھتے ہوئے روابط پر بھی تشویش ہے۔

News ID 1585031

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha