30 جنوری، 2005، 5:57 PM

سائنسي دنيا

بينائي واپس آ سكے گي

برطانيہ سائنسدانوں نے نابينا افراد كي آنكھوں كے خليوں كو حساس كرنے كا طريقہ معلوم كيا ہے جس سے بعض صورتوں ميں بينائي واپس آ سكے گي ـ

لندن ميں امپيريل كالج اور جامعہ ماچسٹر نے پروٹين كي ايك قسم كا مطالعہ كيا اور انہيں معلوم ہوا كہ اس كي مدد سے آنكھ كے ان خليوں كو روشني كے ليے حساس بنايا جا سكتا ہے جو عام طور پر اس پروٹين كو استعمال نہيں كرتے ـ  

سائندانوں نے يہ بھي بتايا كہ اس دريافت كي كاميابي كا مطلب مكمل بينائي كي بحالي نہيں ہوگا ـ  تجربے كرنے والي ٹيم ميں شامل ڈاكٹر ران ڈگلس نے كہا اس تجربے كي كاميابي سے مريض كے ليے صورتحال سفيد اور كالے رنگ كو پہچاننے كے سے تھوڑي سي بہتر ہوگي ـ  

سائنسدانوں نے نيچر نامي جريدے كو بتايا كہ اس دريافت سے ان لوگوں كا بھي علاج ممكن ہے جو شام كے وقت ڈپريشن كا شكار ہو جاتے ہيں ـ  

ابھي تك ماہرين كا خيال تھا كہ آنكھ ميں صرف دو طرح كے خليے ايسے ہيں جو روشني كو محسوس كرتے ہيں اور ديكھنے ميں مدد ديتے ہيں ـ  

چوہوں پر كيے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے كہ آنكھوں ميں خليوں كي مذكورہ دو اقسام كے علاوہ بھي خليوں ميں متحرك ہونے كے بعد روشني كو محسوس كرنے كي صلاحيت موجود ہے ـ  

News ID 153365

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha