22 جنوری، 2012، 2:47 PM

صدراحمدي نژاد

ايران ہر قسم کي جارحيت کا بھرپور جواب دے گا

ايران ہر قسم کي جارحيت کا بھرپور جواب دے گا

مہر نیوز-22 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ايران کے صدر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران قومی اور ملکی دفاع میں ہر قسم کي جارحيت کا بھرپور جواب دے گا.

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران کے صدر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران قومی اور ملکی دفاع میں  ہر قسم کي جارحيت کا بھرپور جواب دے گا. صدر نے کہا کہ مغرب کي عائد کردہ پاپنديوں کا ملت ايران کي ترقي و پيش رفت پر کوئي اثر نہيں ہوا ہے ، ايران ہر اس طاقت کے مقابل اپنا دفاع کرے گا جو جارحيت اور دھمکيوں کے ذريعہ اس کے حق کو سلب کرنا چاہے گا. انہوں نے کہا کہ جوہري پروگرام پر امريکہ کي دھمکياں قابل مذمت ہيں اور يہ مسئلہ پوري طرح سے ايک سياسي مسئلہ ميں تبديل ہوگيا ہے، امريکہ اور اس کے حواري ايران کي ترقي و پيش رفت کو روکنے کا بہانہ تلاش کررہے ہيں.انہوں نے کہا کہ ايران نے اب تک آئي اے اي اے کے ساتھ سب سے زيادہ تعاون کيا ہے. انہوں نے آئي اے اي اے کے دہرے رويہ پر تنقيد کي اور کہا کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں آئي اے اي اے کے زير نگراني انجام پا رہي ہيں ليکن اس ايجنسي نے اب تک امريکہ کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں ، جس کے پاس سب سے زيادہ ايٹم بم ہيں ، ايک بھي رپورٹ پيش نہيں کي ہے. انہوں نے کہا کہ ايران اور علاقے کي اقوام اسرائيل کو ہرگز تسليم نہيں کريں گي اور اقوام متحدہ نے بھي صيہوني حکومت کو غاصب قراردياہے. صدر احمدی نژاد نے ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول تمام اقوام منجملہ ایرانی قوم کا حق ہے اور ایرانی قوم اپنے حق سے ہر گز دست بردار نہیں ہوگی۔

News ID 1515398

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha