مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے حزب اختلاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگراب بھی کوئی سٹیج سجایا گیا تو وہ نہ آپ کے لیے ہوگا نہ ہمارے لیے، ’اگر آپ قومی حکومت کو پانچ سال تک برداشت نہیں کر سکتے تو آئینی قرارداد کے ذریعہ اس کی مدت کم کردیں۔ یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپنے اہم خطاب میں کہا کہ مجھےاعتماد کے ووٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ پارلیمان نے مجھےمتفقہ طور پر منتخب کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حزبِ اختلاف کو آئینی ترمیم کی دعوت دیتے ہوئے کہا ’میں قائد حزبِ اختلاف اور اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دینا ہوں کہ ایسا آئین بنائیں جس کی تشریح دوسروں کو نہ کرنی پڑے، گیلانی نے کہا کہ ہر کوئی اپنے ادارے کی مضبوطی چاہتا ہے اور میں بھی ایسا ہی چاہتا ہوں۔ وزیرِاعظم نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ صدر اور وزیرِ اعظم کو بُھول جائیں اور پارلیمنٹ کو مضبوط کریں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ انھون نے کہا کہ ہم اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں چاہتے کیونکہ یہ تمام ادارے حکومت کے ارکان میں شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے حزبِ اختلاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر اب بھی کوئی سٹیج سجایا گیا تو وہ نہ آپ کے لیے ہوگا اور نہ ہمارے لیے ہوگا۔
سید یوسف رضا گیلانی
ہم جمہوریت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اداروں کا ٹکراؤ نہیں چاہتے
مہر نیوز-13 جنوری 2012ء : پاکستان کے وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے حزب اختلاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگراب بھی کوئی سٹیج سجایا گیا تو وہ نہ آپ کے لیے ہوگا نہ ہمارے لیے، اگر آپ قومی حکومت کو پانچ سال تک برداشت نہیں کر سکتے تو آئینی قرارداد کے ذریعہ اس کی مدت کم کردیں۔
News ID 1508737
آپ کا تبصرہ