29 ستمبر، 2011، 10:01 PM

مصطفی محمد نجار

ایران کا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر پرآمادگی کا اظہار

ایران کا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر پرآمادگی کا اظہار

مہر نیوز- 29 ستمبر2011ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے 10 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کے لئے بھی آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجارپاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے 10 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کے لئے بھی آمادہ ہے۔ نجار نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی، ثقافتی اور علمی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نےغیر علاقائي طاقتوں ( امریکہ اور نیٹو) کو علاقہ میں بدامنی اور بحران پھیلانےکا اصلی موجب قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور نیٹو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور اسلامی ممالک باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کی شوم پالیسیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی وزير داخلہ رحمن ملک کے ساتھ ملاقات کے علاوہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اوروزير اعظم یوسف گیلانی کے ساتھ بھی دو طرفہ امور پر ملاقات اور گفتگو کی ، پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بے لوث مدد پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی۔

News ID 1420243

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha