23 ستمبر، 2011، 11:41 AM

نایف احمد القانص

آل سعود کے غیر انسانی اقدامات یمنی عوام کے ذہن میں ہمیشہ باقی رہیں گے

آل سعود کے غیر انسانی اقدامات یمنی عوام کے ذہن میں ہمیشہ باقی رہیں گے

مہر نیوز- 23 ستمبر2011ء: یمن کی قومی عارضی کونسل کے ایک ممتاز رکن نے یمنی عوام کے خلاف آل سعود کے غیر انسانی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کے غیر انسانی اقدامات یمنی عوام کے ذہن میں ہمیشہ باقی رہیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں یمن کی قومی عارضی کونسل کے ایک ممتاز رکن نایف احمد القانص نے تہران میں اسلامی بیداری کے پہلے اجلاس کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس کے ذریعہ اسلامی و عربی ممالک کے عوام کا پیغام دنیا کے گوشہ گوشہ تک پہنچانے میں بڑی مدد ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک میں جاری عوامی تحریک انفرادی تحریک نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی کام ہے جس میں عرب اور اسلامی ممالک کے تمام مسلمان شریک ہیں انھوں نے کہا کہ یمین تحریک میں یمن کی سات اہم پارٹیاں شامل ہیں جو سب کی سب امریکہ نواز ڈکٹیٹر کے لاف متحد ہیں قانص نے کہا کہ سعودی عرب کی یمنی عوام کے خلاف  معاندانہ سازشیں یمنی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش میں امریکہ کا بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کا انقلاب حتمی طور پر کامیاب ہوگا اور امریکہ و اس کے اتحادی عرب حکام کو  شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News ID 1415019

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha