امریکہ کی شمالی ریاستوں میں شدید طوفان سے 9 افراد ہلاک

امریکہ کی شمالی ریاستوں میں شدید طوفان کے نتیجے میں 9 افراد ہلک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی شمالی ریاستوں میں شدید طوفان کے نتیجے میں 9 افراد ہلک ہوگئے ہیں۔ ریاست جارجیا اور نارتھ کیرولائنا میں تیز اور طوفانی بارشوں کے باعث کئی درخت گر گئے اور متعدد مکانات کی چھتیں اڑگئیں۔درختوں کے گرنے سے کئی مقامات پر بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ان علاقوں میں درخت گرنے کے کئی واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔میری لینڈ کے مقام پر درخت گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔اٹلانٹا،ٹینی سی اور فلوریڈا میں بھی طوفان کے باعث متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

News Code 1283001

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =