8 جون، 2010، 12:16 PM

ایران کے خلاف مغربی ممالک کی معاندانہ سرگرمیوں میں اضافہ// سکیورٹی کونسل کا آج اجلاس منعقد ہوگا

ایران کے خلاف مغربی ممالک کی معاندانہ سرگرمیوں میں اضافہ// سکیورٹی کونسل کا آج اجلاس منعقد ہوگا

نیویارک میں سکیورٹی کونسل کے ارکان امریکہ اور اس کے حامیوں کے دباؤ میں ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لئے اجلاس منعقد کریں گے۔

مہر خـرساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں سکیورٹی کونسل کے ارکان امریکہ اور اس کے حامیوں کے دباؤ میں ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام خلاف نئی پابندیوںعائد کرنے کے لئے اجلاس منعقد کریں گے۔ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قراردادپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ کل بدھ کو ہوگي ۔ اقوام متحدہ میں ترکی اور برازیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کے ممبران کی قرارداد پر بات چیت ہوئی جوآج دوبارہ ہوگی۔ اس موقع پر مغربی سفارتکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ جوہری پرگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرارداد پر ووٹنگ بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا بھی کہنا ہے کہ ایران کیخلاف قراداد سلامتی کونسل میں اسی ہفتے جمع کرادی جائے گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیز اور شخصیات کی فہرست پر اتفاق رائے ہوتے ہی مجوزہ قرارداد کو ووٹنگ کیلئے پیش کردیا جائے گا سکیورٹی کونسل کے اس ظالمانہ رویہ کی بعض غیر مستقل ارکان مخالفت کررہے ہیں جن ترکی اور برازيل بھی شامل ہیں اور اکثر غیر مستقل ارکان اس قرارداد کو غیر منصفانہ اور سکیورٹی کونسل کی ذمہ داریوں سے ماوراء قراردے رہے ہیں۔ ایران ، ترکی اور برازيل نے ایران سے کم افزودہ ایٹمی ایندھن ترکی بھیجنے اور اس کے بدلے 20 فیصد افزودہ ایندھن کے تبادلے پر دستخط کئے تھے اور اس معاہدے کو امریکی ایماء پر کیا تھا لیکن امریکہ بعد میں اپنے مؤقف سے بدل گیا۔

News ID 1097065

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha