13 مارچ، 2025، 6:17 PM

جوہری معاملے پر اجلاس، تین یورپی ممالک کے سفیر ایرانی وزارت خارجہ طلب

جوہری معاملے پر اجلاس، تین یورپی ممالک کے سفیر ایرانی وزارت خارجہ طلب

ایران نے تین یورپی ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کرکے سلامتی کونسل میں جوہری پروگرام کے بارے میں غیر ضروری اجلاس پر سخت احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرکے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے ساتھ مل کر غیر ضروری اجلاس پر احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے امور کے ڈائریکٹر جنرل حسن نژاد پیرکوہی نے طلب کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے تعاون سے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں اجلاس پر احتجاج کیا۔

وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے جوہری پروگرام پر ہونے والے اجلاس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے "غیر ضروری مداخلت" قرار دیا اور کہا کہ تہران کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری ہے لہذا اس اجلاس کی کوئی گنجائش نہیں۔

تینوں ممالک کے سفیروں نے کہا کہ وہ ایران کے احتجاج کو اپنے متعلقہ دارالحکومتوں تک پہنچائیں گے۔

یاد رہے کہ تینوں یورپی ممالک نے امریکہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے طریقہ کار کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کیا تھا۔

News ID 1931074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha