19 ستمبر، 2025، 8:13 PM

ایران غیر منصفانہ دباؤ قبول نہیں کرے گا، عراقچی کا گروسی کو دوٹوک پیغام

ایران غیر منصفانہ دباؤ قبول نہیں کرے گا، عراقچی کا گروسی کو دوٹوک پیغام

ایرانی وزیر خارجہ نے آئی اے ای اے کے سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کسی قسم کے غیر منصفانہ دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ سے فون پر گفتگو میں واضح کیا کہ تہران کسی بھی سیاسی اقدام یا غیر منصفانہ دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور جوہری ادارے کے درمیان معاہدے کی تازہ ترین صورتحال، اسنیپ بیک میکانزم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے میں جاری قرارداد پر تبادلۂ خیال کیا۔

عراقچی نے جوہری ایجنسی کے حالیہ بورڈ آف گورنرز اجلاس میں سیاسی ماحول کی بالا دستی پر تنقید کی اور کہا کہ ایران کا ایجنسی کے ساتھ تعاون صرف تکنیکی نوعیت کا اور بین الاقوامی ضوابط کے دائرے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ہمیشہ سفارتکاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے لیے پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے والی قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی۔

News ID 1935444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha