مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اس موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس تعاون کونسل نے پرامن ایٹمی پروگرام کے حصول کے عزم کا اظہار کیا ہے ترجمان نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول خطے کے ممالک کی عوام کا مسلّم حق ہے انھوں نے کہا کہ ایران تعاون کونسل کے بیان کی حمایت کرتا ہے جس خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینے اور اسرائیل کے ایٹمی پروگرام پربین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی اور اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونے پر تاکید کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ اس سے خطے میں امن و صلح برقرارکرنے میڑ کافی مدد ملے گی واضخ رہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے چھ ملکوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سربراہی اجلاس کے بعد پرامن جوہری توانائی کے مشترکہ پروگرام کا اعلان کیا ہےبحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات کے مندوبین نے اس کانفرنس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائےان چھ عرب ملکوں نے کہا ہے کہ وہ مشترکہ جوہری پروگرام شروع کرنے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں
سید محمد علی حسینی
ایران نےخلیج تعاون کونسل کی طرف سے پر امن ایٹمی پروگرام کےحصول کے اعلان کاخیر مقدم کیا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےخلیج تعاون کونسل کی طرف سے پر امن ایٹمی پروگرام کے حصول کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے
News ID 419825
آپ کا تبصرہ