مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئےہندوستان پہنچ گئی ہے جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصروف ہے۔سری لنکن ٹیم کی ممبئی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے،مقامی حکام نے سری لنکن ٹیم کااستقبال کیا.سری لنکن ٹیم ٹورکاآغاز بورڈپریذیڈینٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ سے کرے گی جوممبئی میں کھیلاجائے گا ہندوستان اورسری لنکاکے درمیان پہلاٹیسٹ 16نومبر سے احمدآبادمیں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ کان پور اورتیسرا ٹیسٹ ممبئی میں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ