مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستان کی آئی اے این ایس خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھر جی نے امریکی ٹی وی چینل بی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے اور تہران بھی دہلی کی طرح پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے پروگرام کو جاری رکھ سکتا ہے مکھر جی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے پڑوس میں ایک نیا بحران کھڑا ہوجائے اس لئے ضروری ہے کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جائے نامہ نگار نے سوال کیا کہ : کیا ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے ؟ ہندوستانی وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ اس سلسلے میں میری ایرانی حکام سے بات چیت ہوچکی ہے اور آج ہی (بدھ ) ایران کے وزیر خارجہ سے میری ملاقات ہوئی اور ہمارا مکمل یقین ہے کہ جس طرح ہندوستان کو پرامن جوہری پروگرام غیر فوجی مقاصد کے لئے جاری رکھنے کا حق حاصل ہے اسی طرح ایران کو بھی پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا پروگرام جاری رکھنے کا حق حاصل ہے انھوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان صرف یہ فرق ہے کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں جبکہ ہندوستان نے اس معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں پرناب مکھرجی نے کہا کہ ہندوستان کے کسی ایک ملک سے تعلقات کسی دوسرے ملک سے روابط پر اثر انداز نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ایران کے ساتھ متعدد معاملات پر بہترین تعلقات ہیں،ایران ہندوستان کو ایندھن فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔ ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ہندوستان اورایران کے تعلقات امریکہ کے لیے مسائل پیدا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور ایران پر واضح کرچکے ہیں کہ ہمارے ان ممالک سے تعلقات دوسرے ملک سے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے
آپ کا تبصرہ