3 مئی، 2025، 8:22 AM

ایران کو یورینیئم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے، عراقچی

ایران کو یورینیئم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورینیم کی پرامن افزودگی ایران کا حق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دیا ہے کہ ایران کو مکمل افزودہ ایٹمی ایندھن رکھنے کا حق حاصل ہے، اور اس حقیقت کو جھوٹے پروپیگنڈے یا بار بار دہرانے والے بیانات سے بدلا نہیں جا سکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں عراقچی نے کہا کہ میں عام طور پر مذاکرات کے اہم نکات پر عوامی سطح پر گفتگو سے گریز کرتا ہوں، لیکن اس بار اعلان کرنا ضروری ہے کہ کہا جائے کہ ایران این پی ٹی کا بانی رکن ہے اور اسے پرامن ایٹمی ایندھن رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ این پی ٹی کے تحت کئی رکن ممالک یورینیم کی افزودگی کرتے ہیں اور جوہری ہتھیاروں کو مسترد کرتے ہیں۔ ایران بھی اسی بین الاقوامی اصول کے مطابق پرامن مقاصد کے لیے اس حق کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔

عراقچی نے متنبہ کیا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اور اشتعال انگیز بیانات کسی معاہدے کے امکانات کو ختم کرتے ہیں۔ ایک معتبر اور پائیدار معاہدے کے لیے منصفانہ سلوک اور مضبوط سیاسی ارادے کی ضرورت ہے۔

ایران کی طرف سے یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے مستقبل پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

News ID 1932355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha