15 نومبر، 2026، 2:04 PM

اقتدار بچانے کی کوشش، نتن یاہو کا ایران پر جوہری ہتھیاروں کا دوبارہ الزام

اقتدار بچانے کی کوشش، نتن یاہو کا ایران پر جوہری ہتھیاروں کا دوبارہ الزام

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے اور اسرائیل کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے سابقہ دعوے دہرائے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا کہ کابینہ تشکیل دینے کے ذمہ دار گادی آیزنکوٹ سے ان کی ملاقات نے انہیں موجودہ حالات میں قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کی اہمیت کا مزید احساس دلایا ہے۔

نیتن یاہو نے آیزنکوٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات شروع کریں اور تمام اختلافات کو ایک طرف رکھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی اور مستقبل، بشمول لازمی فوجی سروس کے معاملے پر اتفاقِ رائے ضروری ہے۔ انہوں نے تمام ان جماعتوں اور سیاسی دھڑوں پر مشتمل قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی تجویز بھی پیش کی جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں فریق بند کمرے میں، کسی پیشگی شرط کے بغیر بیٹھیں، اختلافات اور باہمی پابندیاں ختم کریں اور کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

راشا ٹوڈے کے مطابق، نیتن یاہو نے اقتدار میں رہنے کی کوششوں کے تناظر میں ایران کے خلاف اپنے جوہری الزامات دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور ایک بار پھر اپنے جوہری پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایران ہمارے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

نیتن یاہو نے مزید دعوی کیا کہ ایران کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف گزشتہ دونوں حملوں میں ناکامی کے بعد انہیں اسرائیلی آبادکاروں کے دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

News ID 1942870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha