10 نومبر، 2026، 11:56 PM

یمن کا سعودی عرب پر جوابی وار؛ ریاض کی تیل پائپ لائن اور اہم تنصیبات نشانے پر

یمن کا سعودی عرب پر جوابی وار؛ ریاض کی تیل پائپ لائن اور اہم تنصیبات نشانے پر

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی مسلسل جارحیت اور شہریوں پر حملوں کے جواب میں یمنی افواج نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے چار اہم فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا کہ پہلی کارروائی میں سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مشرق سے مغرب تک جانے والی تیل کی پائپ لائن کے متعدد پمپنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں براہِ راست حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور نقصان پہنچا۔ دوسری کارروائی میں بقیق میں آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

تیسری کارروائی میں المضاربہ اور رأس العارہ کے علاقوں میں سعودی افواج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، جو سعودی افسر بدر الحربی کی نگرانی میں موجود تھے۔

جنرل یحییٰ سریع کے مطابق، اس حملے میں بڑی تعداد میں سعودی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ چوتھی کارروائی میں ریاض کے مالیاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جسے بچوں اور خواتین پر سعودی حملوں کا جواب قرار دیا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ سعودی عرب میں اپنی سرمایہ کاری محفوظ ممالک منتقل کر دیں، کیونکہ یمن کے خلاف جارحیت اور محاصرہ جاری رہنے تک سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ رہے گا۔

یحییٰ سریع نے سعودی عرب کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ یمن نے مدینہ منورہ میں مشرق سے مغرب تک جانے والی تیل کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حملے کا اصل ہدف ریاض میں واقع پائپ لائن تھی، مدینہ منورہ نہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یمنی افواج سعودی سرزمین کی گہرائی میں کارروائیاں جاری رکھیں گی اور جارحیت کے خاتمے اور محاصرہ اٹھائے جانے تک ’’محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ اور شدت کے مقابلے میں شدت‘‘ کی پالیسی پر عمل کریں گی۔

News ID 1942758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha