مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد تقی وکیل پور نے اپنے خوزستان کے دورے کے دوران، دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
انہوں نے سپاہ حضرت ولی عصر خوزستان کے بعض سربراہان کے ہمراہ، شہید سید حامد شریفی کے گھر پر حاضری دی اور اس مدافع وطن کے لواحقین سے ملاقات اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کے تعزیتی اور تکریمی پیغام پہنچایا۔
واضح رہے شہید سید حامد شریفی غاصب صیہونی فوجیوں کے اہواز پر میزائل حملوں میں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے تھے۔
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے خصوصی نمائندے نے گلزار شہدائے اہواز پر بھی حاضری دی اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ