مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتائب حزب الله عراق نے کہا کہ عراق کی فضائی حدود میں امریکی جاسوس اور جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں اور کتائب حزب الله کی انٹلیجنس نے اس امریکی موجودگی کو ریکارڈ کیا ہے۔
کتائب حزب الله عراق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس 30 اکتوبر تک عراق میں امریکی افواج کی موجودگی جاری رہنے سے متعلق شواہد موجود ہیں، جن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کا مشن ختم ہوچکا ہے، تاہم مشترکہ رابطہ کاری کے راستے کھلے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ