23 ستمبر، 2026، 11:25 PM

ایران کی نئی سفارت کاری ماضی کی طرف واپس نہیں جائے گی، محسن رضائی

ایران کی نئی سفارت کاری ماضی کی طرف واپس نہیں جائے گی، محسن رضائی

ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی نئی سفارت کاری ماضی کی طرف واپس نہیں جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایران کی نئی سفارت کاری ماضی کی طرف واپس نہیں جائے گی۔ ہم امریکہ کو مجبور کریں گے کہ وہ ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے اور اسے دی گئی شرائط پر عمل کرے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بصورتِ دیگر آبنائے ہرمز بند رہےگی۔

ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے مذاکرات سے متعلق مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مذاکرات بہت ہوچکے، اب عمل کریں۔

News ID 1941614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha